واشنگٹن ،3اکتوبر(یواین آئی)’ نیویارک ٹائمز ‘کے صحافیوں کی جانب سے شائع ہونے والی کتاب میں سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کو ٹانگ پر گولی مارنے کا حکم دیا تھا’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین کو جنوبی سرحد عبور کرنے سے روکنے کے لئے سخت رویہ اپنانے کا کہا جس میں سرحدی باڑ میں کرنٹ چھوڑنے، چبھنے والی خاردار تار لگانے جو انسان کا گوشت تک کاٹ دے اور پانی اور سانپوں سے بھرے گڑھے بنانے کی بات شامل ہےواضح رہے کہ امریکہ کی میکسیکو سے ملنے والی سرحد
پر دیوار تعمیر کرنا ڈونلڈ ٹرمپ کا مرکزی پالیسی ہدف تھادیوار کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے لیے پنٹاگن نے فوجی فنڈز میں سے اس کی تعمیر کیلئے 3.6 ارب ڈالر مختص کئےہیں۔صحافی مائیکل شیئر اور جولی ڈیوس کی جانب سے ’سرحدی جنگ: ٹرمپ کے تارکین وطن پر ظلم کے اندر کی کہانی‘ کے عنوان سے شائع کتاب انٹرویوز پر مبنی ہے جس میں درجنوں حکام کا بغیر نام ظاہر کئے انٹرویو شامل کیا گیا ہے اور اسے نیویارک ٹائمز نے شائع کیا ہے۔
اس میں مارچ 2019 کا ذکر کیا گیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحد سے تارکین وطن کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات دیئے تھے۔