واشنگٹن،19اکتوبر(یواین آئی) معروف نشریاتی ادارہ سی این این( کیبل نیوزنیٹ ورک) کی مبینہ جانب دارانہ رپورٹنگ پر میڈیا گروپ کے خلاف امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ہرجانےکا دعویٰ دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کے وکیل چارلس ہارڈر نے سی این این کے صدراور
ایگزیکٹیو اسٹاف کو خط لکھ کر کہا ہے کہ سی این این نے ڈونلڈٹرمپ کے مواخذہ کے معاملہ پر انتہائی جانب دارانہ رپورٹنگ کی اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں میڈیا کی جانب سے مسلسل غیر منصفانہ، بے بنیاد، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔