امریکہ/12جنوری(ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے آئندہ ماہ لندن میں نئے امریکی سفارتخانے کا افتتاح کرنا تھا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر باراک
اوباما کی طرف سے کمیشن کیے گئے اس نئے منصوبے کے مداح نہیں ہیں۔ یہ سفارتخانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ اوباما انتظامیہ نے کیا تھا۔ دوسری طرف برطانوی میڈیا کے مطابق دراصل ٹرمپ نے اس دورے کو اس لیے منسوخ کیا ہے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ لندن پہنچنے پر ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے جائیں گے۔