: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے 107ویں سالانہ دن اور کانووکیشن میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اب میڈیکل سائنس صرف علاج تک محدود نہیں رہی اس کا دائرہ بہت وسیع ہو گیا ہے چوتھے صنعتی
انقلاب کی وجہ سے طبعی، ڈیجیٹل اور حیاتیاتی شعبوں کے درمیان فاصلہ کم ہو رہا ہے سنتھیٹک بایولوجی میں نئے تجربات اور سی آر آئی ایس پی آر جین ایڈیٹنگ جیسی نئی ٹیکنالوجیز صدیوں سے جاری مسائل کا حل تلاش کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں لیکن ان ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کا مسئلہ بھی برقرار ہے۔