حیدرآباد23مارچ(یواین آئی)ایک ڈاکٹر نے تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس کو دو ہزار ماسکس کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایپری کاٹ لیب کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راگھویندر پردیپ نے اس
سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ پولیس کو وہ دوہزار سرجیکل ماسکس کی فراہمی پر خوشی محسوس کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ بغیر ماسک کے پولیس کی جانب سے تالی مارنے کی ویڈیو انہوں نے دیکھی ہے۔