حیدرآباد، 24 ڈسمبر(ذرائع) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی خود غرض سیاسی مقاصد کے لیے اداکار اللو ارجن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے سیاسی فائدے کے لیے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے
واقعے کا فائدہ اٹھانے پر وزیر اعلیٰ پر تنقید کی اور اسے نامناسب طریقہ قرار دیا۔ ڈی کے ارونا کمس ہسپتال میں سریتیج کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ الزامات لگائے-
اللو ارجن کی گرفتاری، ان کے خاندان کو ہراساں کرنا، اور ان کے گھر پر چھاپے جیسی کارروائیاں واضح طور پر انتقام کی کارروائیاں ہیں۔