نئی دہلی/27ستمبر(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنے کے بعد کانگریس کی سوشل میڈیا سربراہ دیویا سنپدنا کے خلاف غداری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ درج ہونے کے کچھ گھنٹے بعد دیویا نے پھر سے وہی ٹویٹ کیا جس پر معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دراصل، بدھ کو دیویا نے وزیراعظم کے خلاف ٹویٹ کیا تھا۔ اس پر اعتراض جتاتے ہوئے وکیل سيد رضوان احمد نے ایف آئی آر درج
کرائی۔
منگل کو گومتی نگر تھانہ انچارج ڈی پی تیواری نے بتایا کہ دیویا سنپدنا کے خلاف گومتی نگر پولیس اسٹیشن میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وکیل سيد رضوان احمد نے درج کردہ ایف آئی آر میں کہا ہے کہ دیویا نے ٹویٹ میں وزیر اعظم کے بارے میں قابل اعتراض بات کہی ہے۔