لیہہ، 28 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کو دو یونین ٹریٹریوں میں منقسم کرنے سے جنگجویانہ سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے جہاں قومی سلامتی مضبوط ہوئی ہے وہیں دونوں
خطوں کے لوگوں کے لئے سماجی و اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔
موصوف وزیر داخلہ نے ان باتوں کا اظہار لداخ یونین ٹریٹری میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے 63 پلوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔