حیدرآباد16ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر معذورین میں گفٹ اے اسمائل پروگرام کے تحت ٹرائی موٹرسائیکلوں کی تقسیم عمل میں
آئی۔
ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے شہر حیدرآباد کے بیگم پیٹ ٹورازم پلازہ میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ گاڑیاں حوالے کیں۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کی خدمات کی ستائش کی۔