حیدر آباد 29 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ میں تمام غریبوں کے لئے حکومت آئندہ ماہ سے راشن کارڈس پر باریک چاول کی تقسیم کا پروگرام شروع کرے گی، جس کا آغاز تلگو نئے سال اگادی کے موقع پر اتوار کو کیا جائے
گا۔
وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی حضور نگر اسمبلی حلقہ میں اس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔
وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی نے حیدر آباد میں اعلان کیا کہ آئندہ سے ہر سفید راشن کارڈ رکھنے والے خاندان کو بار یک چاول فراہم کیا جائے گا۔