: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے صدر انورا کمار ڈسانائیکے کا پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت سے قبل راشٹرپتی بھون میں رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ ہم تہذیبی شراکت دار کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ سری لنکا کے صدر انور ا کمار ڈ سانائیکے کا ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر رسمی
استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر در و پدی مر مواور وزیر اعظم اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون کے صحن میں صدر انور اڈ سانا ئیکے کا خیر مقدم کیا۔
سری لنکائی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر ڈ سانا ئیکے کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وہ حیدر آباد ہاؤس میں مسٹر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے ، جس کے بعد دونوں رہنما معاہدوں کا تبادلہ کریں گے اور پر لیس بیانات جاری کریں گے۔