نئی دہلی، 23 ستمبر (یو این آئی) راجیہ سبھا نے آج صوتی ووٹوں کے ذریعہ تصرفاتی بل نمبر 3 اور تصرفاتی نمبر 4 بل 2020 کو منظور کرکے لوک سبھا کو لوٹا دیا۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کو بتایا کہ تصرفاتی بل نمبر تین اور تصرفاتی نمبر چار بل 2020 منظور کرکے لوک سبھا کو
واپس کرنا ہے۔ انہوں نے حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں اس پر ایوان کی رائے لی، جس میں اس پر بحث کیے بغیر اس کو منظور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے بعد، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منی بل ایوان میں پیش کیا اور اراکین نے اسے بغیر بحث کے منظور کیا اور اسے لوک سبھا میں واپس کردیا۔