the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران ملک کے مفاد میں سلگتے ہوئے مسائل پر نتیجہ خیز بات چیت کریں اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کریں۔
اپوزیشن نے بے روزگاری، کسانوں کے مدے اور فوج میں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم، اگنی پتھ، مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قدرسمیت دیگر موضوعات پر بحث کا مطالبہ کیا۔
مسٹر برلا نے پیر سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس سے قبل ہفتہ کو یہاں تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ بلائی تھی۔ میٹنگ میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں کو کووڈ کے پیش نظر اجلاس کے انعقاد اور تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اجلاس کے حوالے سے اپنی



تجاویز اور خیالات کا اظہار کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر بحث کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں لوک سبھا اسپیکر نے بتایا کہ انہوں نے تمام جماعتوں کے قائدین سے ملک کے مفاد میں تمام اہم ایشوز پر ایوان میں بامعنی بحث کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ارکان سے ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے اور ملک کی پیش رفت اور ترقی سے متعلق اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں تعاون کی اپیل کی۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس نے بے روزگاری، کسانوں کے مدے اورفوج میں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ سمیت دیگر موضوعات پربحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بڑھتی مہنگائی، روپے کی گرتی ہوئی قیمت اور دیگر معاملات پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.