: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 21 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے آج کہا کہ اگر کوویشیلڈ کو تسلیم کرنے کے معاملے پر برطانیہ اور دیگر ممالک کی طرف سے امتیازی سلوک ہوتا ہے تو ہم 'جیسے کو تیسا' کی طرز پر بھی برتاؤ کریں گے اور کوویشیلڈ کو منظوری نہ دینے والے ممالک کے ویکسین کو ہندوستان میں منظوری نہیں دی جائے گی سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے یہ بات آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے کل سے شروع ہونے
والے چار روزہ امریکی دورے پر بریفنگ دینے کے لیے منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کوویشیلڈ کو منظوری دینے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ یہ ویکسین ہندوستان میں ایک برطانوی کمپنی کے لائسنس سے بنائی گئی ہے۔ برطانیہ میں اسے 50 لاکھ سے زائد ویکسین دی گئی ہیں۔ ایسی صورتحال میں برطانیہ کی طرف سے کوویشیلڈ کو تسلیم نہ کرنا ایک امتیازی پالیسی ہے۔