نئی دہلی، 14جنوری (یو این آئی) دہلی کی غازی پور پھول منڈی میں جمعہ کو طاقتور دھماکہ خیز (آئی ای ڈی) ملنے سے سنسنی پھیل گئی دہلی پولیس کے کمشنر راکیش استھانا نے بتایا کہ مشرقی دہلی میں واقع غازی پور پھول منڈی کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کالے رنگ کے ایک لاوارث بیگ میں دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچی اور ضروری تفتیش کی۔ جائے وقوع کے آس پاس محاصرہ کرکے جانچ کے بعد دھماکہ خیز مادہ کو ناکارہ کردیا گیا۔
مسٹر استھانا نے بتایا کہ یوم
جمہوریہ سے قبل اسپیشل الرٹ پولیس نے بھیڑ باڑ والے منڈی سے دھماکہ خیز مادہ برآمد کرکے راجدھانی میں دہشت پھیلانے کی سازش کوناکام کردیا۔
اس درمیان ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ سمیت مختلف قومی سلامتی کی تحقیقیاتی ایجنسیاں اپنی اپنی سطح پر جانچ میں مصروف ہیں۔
واقعہ کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو صبح تقریباً دس بجکر 20منٹ پر ملی۔ اسی بنیاد پر مقامی پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، کھوجی کتے اورانسداد بم دستہ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی اور حالات کو کنٹرول میں کیا۔