حیدرآباد 24جو لائی (یواین آئی)تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جنگل میں ہزاروں سال قدیم ایک غار کی دریافت ہوئی ہے۔
ضلع آصف آباد جنگل کی خوبصورتی، قبائلی
ثقافت اور روایات کے لئے ریاست بھر میں مشہور ہے۔
تریانی منڈل کے میسرم گوڈہ گرام پنچایت کے تحت واقع جنگل کے ایک حصے میں قدرتی طور پر چونے کے پتھر کا غار دریافت ہوا۔