حیدرآباد، ٢٦ ڈسمبر(ذرائع) ٹریفک پولیس نے زیر التواء ٹریفک چالان پر رعایت کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر التواء ٹریفک چالان پر رعایت کی افواہوں کے حوالے سے ٹریفک کے ایڈیشنل سی
پی وشوا پرساد نے وضاحت جاری کی۔اُنہوں نے کہا کہ ایسی کسی رعایت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ٹریفک ایڈیشنل سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔