بنگلور، 22 اپریل (یواین آئی) کورونا وائرس سے متاثر کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کو جمعرات کے روز منی پال اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
مسٹر یدیورپا کوکورونا وائرس سے متاثرپائے جانے کے بعد 16 اپریل کو
اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد مسٹر یدیورپا نے صحافیوں سے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا ریاست میں قہربڑھتاجارہا ہے، نائٹ کرفیو اور ہفتہ وارکرفیو لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔