نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے چیف سکریٹری، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کمشنر سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضروری اشیا کی سپلائی یقینی بنانے اور افواہوں پر روک لگانے کے لئے کہا
ہے۔
وزارت نے کہا کورونا کے سبب ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لئے لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی رہنے کے لئےکہا گیا ہے۔
اسے دیکھتےہوئے سبھی جگہوں پر خوردنی اشیا، طبی ضرورتوں کے ساتھ دیگر ضروری خدمات دستیاب کرانا ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ذمہ داری ہے۔