the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 اگست (یواین آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سوتنترا دیو سمیت بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ’اشبھ(نامبارک) مہورت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اجودھیا میں رام مندر کا بھومی پوجن پروگرام ملتوی کرنے کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔

مسٹر سنگھ نے پیر کے روز متعدد ٹویٹس کیں ،جن میں ’اشبھ گھڑی‘ میں رام مندر کے



بھومی پوجن اور بی جے پی لیڈروں کو کورونا سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ’’سناتن ہندو مت کے عقائد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ: 1- رام مندر کے تمام پجاری کورونا پازیٹو ، 2-اترپردیش کی وزیر کملا رانی ورون کی کورونا سے موت ،3- اترپردش بی جے پی صدر کورونا پازیٹو اسپتال میں،4- ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کورونا پازیٹواسپتال میں 5- مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے وزیر اعلی اور بی جے پی کے ریاستی صدر کورونا پازٹیو ،اسپتال میں اور 6- کرناٹک کے بی جے پی کے وزیر اعلی کورونا مثبت اسپتال میں ‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.