بھوپال ،15 فروری ( یواین آئی ) مد ھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ نے کانگریس کے رکن ِ اسمبلی دیویندر پٹیل کو مبینہ دھمکی ملنے کے معاملے کے میں ان کے بیٹے کو فوری طور پر سکیورٹی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ۔
مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ریاستی پولیس کو مسٹر پٹیل کے بیٹے کو فوری طور پر پولیس گارڈ مہیا کرنا چاہئے ۔ مسٹر سنگھ نے سلسلہ وار ٹویٹ میں مسٹر پٹیل کے بیٹے کو مبینہ طور پر دھمکی ملنے کی خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اراکین
اسمبلی کو ڈرانے اور دھمکانے کا عمل بی جے پی نے شروع کر دیا ہے ۔ پہلے محترمہ کلاوتی بھوریہ اور اب دیویندر پٹیل۔
ضلع رائے سے موصولہ خبر کے مطابق ادھے پورہ سے کانگریس کے رکن ِ اسمبلی مسٹر پٹیل کو حال ہی میں ان کے گھر میں ایک خط موصول ہوا ہے ، جس میں نامعلوم شخص نے ان سے روپے طلب کئے اور ایسا نہ کرنے پر ان کے بیٹے کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ کی دھمکی دی ۔ اس سلسلہ میں ادھےپورہ تھانہ میں شکایت کی گئی ہے اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔