: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بھوپال، 7 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے چھتر پور واقعہ کے بہانے انتظامیہ پر دہشت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے طرز عمل کی عدالتی جانچ ہونی چاہئے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی مسٹر سنگھ نے آج یہاں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ نامہ نگاروں سے بات چیت کی۔ اس دوران مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سماج وادی پارٹی اور
راشہ ٹی اور راشٹریہ جنتادل کے نمائندے بھی موجود تھے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ چھتر پور واقعہ کے معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کی چھ جماعتی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چھتر پور کے تھانے کے گھیراؤ کے 21 اگست کے واقعے میں انتظامیہ نے اقلیتی برادری کے لوگوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ سلوک کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے اس طرز عمل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔