the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
دہرادون، 23 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سردار گرمیت سنگھ نے بدھ کے روزریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا مسٹردھامی ریاست کے 12ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے مسٹر دھامی کے ساتھ مزید آٹھ اراکین اسمبلی نے کابینہ کے وزراء کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف لیا مسٹرسنگھ نے ستپال مہاراج، پریم چند اگروال، گنیش جوشی، دھان سنگھ راوت، سبودھ انیال، ریکھا آریا، چندن رام داس اور سوربھ بہوگنا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر اگروال نے سنسکرت میں حلف لیا جبکہ مسٹر جوشی نے حلف لینے کے بعد گورنر کو سیلوٹ کیا ۔ محترمہ آریا نے حلف برداری کے دوران روایتی کماؤنی لباس پہن رکھا



تھا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم نریندرمودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزراء نتن گڈکری، میناکشی لیکھی، سنجیو بالیان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گوا کے نامزد وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، اتر پردیش کے نامزد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ راجستھان کی سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے سندھیا، اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رمیش پوکھریال نشنک، ترویندر راوت اور تیرتھ سنگھ راوت نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.