بھوپال/22جنوری(ایجنسی) مدھیہ پردیش کےdewas دیواس میں کانگریس کارکنوں پر کچھ لوگوں کی پٹائی کا الزام لگا ہے، جنکی پٹائی ہوئی وہ خود کو مزدور تنظیم سے جڑا بتارہے ہیں، متاثروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض معافی کے سلسلہ میں وہ کسانوں کی دقتیں بتانے وہاں
آئے تھے، اس دوران کانگریس کارکنوں سے انکی کہاسنی ہوگئی اور انہوں نے دو لوگوں کی پٹائی کردی، پولیس نے بڑی مشقت کرکے انکو بچایا.
دنوں فرقوں کے درمیان پہلے جم کر بحث ہوئی تھی، اسکے بعد اچانک تنازعہ بڑھ گیا اور کارکنوں نے دونوں لوگوں کی پٹائی کردی.