ممبئی 4 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر دیویندر فڈنویس مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے آج یہاں بی جے پی کے نو منتخب اراکین کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کی ان کے نام کا اعلان کیا گیا یہ قرار داد بی جے پی کی میٹنگ میں منظور کی گئی اور تمام ارکین نے
وزیر اعلی کے عہدے کے لیے ان کے نام کی تائید کی چیف منسٹر کے عہدہ کا انتخاب کرنے کے لئے بی جے پی کی دور کنی مرکزی ٹیم ممبی آئی تھی جس میں مرکزی وزیر نرملا سیتارامن اور گجرات کے سابق
وزیر اعلی وجے روپانی شامل تھے ان لیڈر ان کی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ میں دیویندر فڈنویس کے نام پر مہر لگائی گئی۔