نئی دہلی ، 24 مارچ ( یواین آئی) کانگریس کے دیپندر سنگھ ہوڈا نے بدھ کے روز ایوان بالا راجیہ سبھا میں الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت کی غلط اقتصدای پالیسیوں کی وجہ سے ترقیاتی کام درہم برہم اور بڑے پیمانے پرلوگ بے روزگارہوئے ہیں فنانس بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر ہڈا نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران جی ڈی پی کی شرح گھٹ کرمنفی 23.9 فیصد رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے ہی معیشت پٹری سے اتر ے
لگی تھی۔ سال 2018 سے 2020 کے دوران معیشت آٹھ فیصد سے گھٹ کر تین فیصد رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) سرکار کے 10 سالہ دور حکومت میں جی ڈی پی 7.8 فیصد تھی جبکہ مودی حکومت کے 6 برسوں کے دوران یہ 6.8 فیصد پر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے کے دور میں صنعتی شرح نمو 14 فیصد اور طلب 24 فیصد تھی جبکہ اب یہ نو فیصد رہ گئی ہے۔ اسی طرح یو پی اے کے دور میں برآمدات سالانہ 21 فیصد تھیں جو اب گھٹ کر تین فیصد رہ گئی ہیں۔