حیدر آباد 3 جون (یو این آئی) جنوب مغرب مانسون نے وسطی بحریہ عرب، کرناٹک کے بعض حصوں کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش کے رائل سیما، تلنگانہ کے بعض مقامات، مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال کے بعض حصوں میں پیشرفت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔
اپنی رپورٹ میں محکمہ
نے کہا کہ وسطی بحریہ عرب، کرناٹک کے بقیہ حصوں، جنوبی مہاراشٹر کے بعض حصوں، گوا، رائل سیما کے بعض حصوں ، تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش، جنوبی چھتیس گڑھ ، جنوبی اوڈیشہ ، مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال میں آئندہ چارتا پانچ دنوں کے دوران جنوب مغرب مانسوں کی پیشرفت کے لئے حالات سازگار ہیں۔