: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 ستمبر ( بات چیت ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سائبر سیکورٹی کو قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر سیکورٹی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ناممکن ہے مسٹر شاہ نے منگل کو یہاں وگیان بھون میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4 سی ) کے پہلے یوم تاسیس کی تقریب
میں سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے کئی اہم اقدامات کا آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انسانی زندگی کے لیے ایک نعمت ہے لیکن ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال بہت سے خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سائبر سیکیورٹی اب صرف ڈیجیٹل دنیا تک محدود نہیں رہی بلکہ قومی سلامتی کا ایک اہم پہلو بن چکی ہے۔