ترووننتپورم،2 مارچ (یواین آئی) کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے بدھ کو کہا کہ یوکرین میں پھنسے 3500 کیرالہ شہریوں کو فوراً باہر نکالنے کےلئے ان کی تفصیلات وزارت خارجہ اور یوکرین میں واقع ہندوستانی سفارت خانے کو سونپ دی گئی ہے۔
مسٹر وجین نے اپنی ایک فیس
بک پوسٹ میں کہا کہ اب تک قریب 3500 لوگ نورکا روٹس (غیر رہائشی کیرالہ کے معاملوں کا محکمہ )کے کنٹرول روم میں اپنی تفصیل دے چکےہیں۔
انہوں نے کہاکہ نورکا نے کیرالہ کے سبھی چار ہوائی اڈوں ،دہلی اور ممبئی میں آنے والے غیر مقیم کیرالہ شہریوں کو لانے کےکئی قدم اٹھائے ہیں۔