: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 7اپریل(یو این آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ خطہ چناب کے علاقے مڑوہ سب ڈویژن کے علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لے کر ان کی راحت کاری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے انہوں نے اپنے ایک
بیان میں کہاکہ وادی چناب کے دور افتادہ علاقوں بالخصوص مروہ کے لوگوں کی مخدوش حالت زار کی جانب حکومت کی توجہ ایک اور بار مبذول کرواتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا یہ علاقہ ابھی تک ناقابل رسائی ہے اور سڑک رابطے کے منقطع ہونے سے راشن اور ادویات و دیگر ضروری اشیاءکی قلت سے آبادی پریشانِ حال ہے۔