نئی دہلی 6 جنوری (یواین آئی) دہلی کی وزیر منصوبہ بندی آتشی نے کہا کہ سال 2023 میں ہمارے سامنے بہت سی رکاوٹیں آئیں لیکن اس کے باوجود کیجریوال حکومت نے عوامی خدمات کے میدان میں نئی جہتیں قائم کیں۔
دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس نے 'اسٹیٹسٹیکل بینڈ بک - 2023 جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں محترمہ آتشی نے آج کہا کہ سال 2023 میں ہمیں بہت سی
رکاوٹوں کا سامنا کر نا پڑا لیکن اس کے باوجود ایک چیز جو مستقل رہی وہ دہلی کے عوام کے مفاد میں دہلی کی ترقی کی سمت کام کرنے کا کجریوال حکومت کا عزم تھا۔ اس کے نتیجے میں ہم نے عوامی خدمات کے میدان میں نئی جہتیں قائم کیں۔ سال 2022-23 میں دہلی کی فی کس آمدنی 389529 روپے سے بڑھ کر 444768 روپے ہو گئی ، جب کہ ملک میں اوسط فی کس آمدنی 172276 روپے ہے۔ دہلی کی فی کس آمدنی قومی اوسط سے 158 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔