نئی دہلی، 12اپریل (یواین آئی) ملک اس وقت کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے کاروباربری طرح متاثر ہوئے ہیں لیکن اس وقت بھی دیسی نسل کی پولٹری فارمنگ کرنے والے کسانوں کا کوآپریٹوگروپ سائنسدانوں کی رہنمائی میں نہ صرف کمائی کر رہا ہے بلکہ بیماری سے بچاؤ کے ہدایات پربھی عمل پیرا ہے۔
اس بیماری کے پھیلنے کے بعد افواہوں سے گوشت کے لئے برائلر اور انڈے دینے والی قسم ’لیئر‘ کا عمل کرنے والے کسان بری طرح اقتصادی بحران کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ گھر، صحن اور
آم کے باغات میں دیسی پولٹری فارمنگ کرنے والے کسان اچھی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔
سنٹرل ٹروپیکل ہرٹی کلچرانسٹی ٹیوٹ،لکھنئو کے ڈائریکٹر شیلندر راجن کے مطابق آم باغات کی آمدنی بڑھانے کے لئے اتر پردیش کے ملیح آباد میں دو سال قبل ’ فارمرز فرسٹ‘ منصوبے کے تحت آم کی بنیاد پر پولٹری فارمنگ کی شروعات کی گئی تھی۔ کسانوں کو انڈین برڈز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بریلی کے تعاون سے آم کے باغات میں ’كاری‘،’نربھیک‘، ’كڑک ناتھ‘، ’اصيل‘ اور’کاری دیوندر‘ جیسی نسلوں کی فارمنگ کامیابی سے شروع کی گئی۔