ممبئی، 2 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ کا منگل کوکووڈ ٹیسٹ سمیت طبی معائنہ کروائے جانے کے بعد ریمانڈ پر شنوائی کے لیے انھیں ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا گیامنی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں پیر کی دیر رات تک پوچھ گچھ جاری رہنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نےانھیں منگل کی علیٰ الصباح اپنی حراست میں لے لیا تھا ذرائع نے بتایا کہ اسے کووڈ ٹیسٹ سمیت دیگر میڈیکل ٹیسٹ کروائے جانے کے بعد اس کے ریمانڈ پر سماعت کے لیے انھیں ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا
گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کر رہے تھے اور اپنے جوابات میں رد و بدل کر رہے تھے۔ اس کے بعد انھیں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دیشمکھ سے ایجنسی کے ذریعہ جمع کیے گئے مبینہ ثبوت پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ان میں کیس کے ایک گواہ کا بیان بھی شامل ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے ان کے خلاف مبینہ 100 کروڑ روپیے کی جبراً وصولی کے معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔