نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن کو چیئرکے حکم کو نظر انداز کرنے اور ایوان میں کارروائی کے دوران خلل ڈالنے کے لئے جمعرات کو راجیہ سبھا سے پارلیمنٹ کے اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کر دیا گیا۔
چیئر مین
جگدیپ دھنگھڑ نے قائد ایوان پیوش گوئل کی جانب سے مسٹر برائن کو ایوان میں ان کے غیر منظم طرز عمل پر سیشن کی باقی مدت کے لیے معطل کرنے کی تجویز منظور ہوتے ہی مسٹر برائن کو فوری طور پر ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا اور ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی۔