نئی دہلی،یکم مارچ (یو این آئی) لوك سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے لوک پال کے انتخاب کے لئے آج بلائی گئی میٹنگ میں حصہ نہ لینے فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ وہ اس میٹنگ میں ’’اسپیشل
انوائٹی ‘‘ کے طور پر حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اسپیشل انوائٹی کے طور پر بلایاجانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف نگرانی کے لئے بنائے جا رہے لوک پال ادارہ میں انتخاب کے عمل میں اپوزیشن کی آزاد آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔