حیدرآباد، 21/ اگست (یواین آئی)شہرحیدرآباد میں ڈینگیو کے معاملات میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔
فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شنکر نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک صرف فیور اسپتال میں ہی زائد
از80معاملات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بخار، جسم میں درد،کھانسی جیسی علامات پر فوری ڈاکٹرس سے رجوع ہونے کا مشورہ دیااورکہا کہ ڈینگو ہونے پر جسم میں 20ہزار سے کم پلیٹ لیٹس ہونا تشویش کی بات ہے۔