the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 5 ستمبر (یواین آئی) یوم اساتذہ (ٹیچرس ڈے) کے موقع پر دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے دارالحکومت کے 12 کالجوں میں تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کے خلاف ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کرکے گرفتاری دی۔
دہلی یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر راجیو رائے کی سربراہی میں تقریباً 100 اساتذہ نے چہروں پر ماسک لگاکر مظاہرہ کیا اور ’دہلی حکومت شرم کرو شرم کرو‘ کے نعرے لگائے۔ ان اساتذہ نے بینرز اور پوسٹر ہاتھوں میں اٹھا کر یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹیوں کی اساتذہ پچھلے کئی مہینوں سے دہلی کے 12 کالجوں میں تنخواہ اور پنشن نہ ملنے کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں۔ ان 12



کالجوں کو جزوی طور پر دہلی حکومت نے مالی اعانت فراہم کی ہے، لیکن کچھ مہینوں سے دہلی حکومت نے ان کالجوں کو دی جانے والی مالی امداد روک دی ہے، جس کی وجہ سے ان کالجوں میں اساتذہ کو تنخواہ اور پنشن نہیں مل پا رہی ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے آج زبردست مظاہرہ کیا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور تقریباً 28 اساتذہ کوپکڑ کر لے گئی۔ اساتذہ نے اس واقعے کے خلاف مورس نگر پولیس اسٹیشن میں احتجاج کیا۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ دہلی حکومت اپنے کالجوں کی انتظامی کمیٹیوں میں اپنے لوگوں کو داخل کرنا چاہتی ہے لہذا وہ کافی دباؤ کی پالیسی اختیار کررہی ہے اور ان کالجوں کو دی جانے والی امداد کو بند کر دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.