the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 19 دسمبر (یواین آئی) اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ سوالات کے دوران جب لوک سبھا کی کارروائی ملتوی کی گئی تو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کی سیڑھیوں پر بیٹھ کرہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر احتجاج کیا اور نعرے لگانے لگے۔
لوک سبھا کے اراکین نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار سے ایوان میں داخل ہوتے ہیں۔ ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد جب وہ باہر آئے تو انہوں نے گیٹ پر بیٹھ کر اسی طرح مظاہرہ کیا جس طرح لوک سبھا کی کارروائی کے دوران کیا جا رہا تھا۔ ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے اور وہ
نعرے لگانے



لگے۔
اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے درمیان ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی نقل کی اور اراکین سے اس طرح خطاب کیا جس طرح مسٹر برلا ایوان میں کرتے ہیں۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی مظاہرے کی ویڈیو بنارہے تھے۔ دریں اثناء کا نگریس صدر ملکار جن کھڑگے نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "مودی۔ شاہ نے ایوان کے وقار کی توہین کی ہے۔ سنگین سیکورٹی کو تاہی کے باوجود وہ پارلیمنٹ میں آکر کوئی بیان نہیں دیتے۔ مجھے بہت دکھ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اتنے ارکان اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے۔ یہ جمہوریت کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ، ایوان کے وقار پر گہرادھچکا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.