حیدرآباد20جولائی(یواین آئی) سکریٹریٹ کی قدیم عمارتوں کو منہدم کرنے کے خلاف تلنگانہ کانگریس کے کارگذار صدر و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی جانب سے داخل کردہ عرضی کی سماعت چینئی کی نیشنل گرین ٹریبونل نے کی۔
اس موقع پر اس گرین پینل نے ان عمارتوں کو منہدم
کرنے کے اثرات ماحولیات پر پڑنے کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی اور ہدایت دی کہ اندرون دو ہفتے رپورٹ پیش کی جائے۔
اس کمیٹی میں مرکزی وزارت ماحولیات،سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ،آئی آئی ٹی حیدرآباد،تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کو شامل کیاگیا ہے۔