: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو کہا کہ جمہوریت نہ صرف نظام بلکہ اظہار اور مذاکرات کے توازن پر مرکوز بنیادی اقدار پر بھی پروان چڑھتی ہے۔ یہاں انڈین پور سٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اکاؤنٹس اینڈ فنانس سروس کے 50 ویں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ آج کے ادارہ جاتی چیلینج اکثر اندر اور باہر سے با معنی
مذاکرات اور مستند اظہار کے کٹاؤ سے پیدا ہوتے ہیں۔ خیالات کا اظہار اور با معنی مذاکرات دونوں جمہوریت کے قیمتی جواہر ہیں۔ اظہار اور ابلاغ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ دونوں کے درمیان ہم آہنگی کامیابی کی کلید ہے۔ اس موقع پر شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے وزیر جیو تیر ادتیہ ایم سندھیا، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے فائنانس ممبر منیش سنہا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔