بھوپال، 20 نومبر (ایجنسی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے اندرونی جمہوریت کے مسئلے میں کانگریس کو نشانے پر لیتے ہوئے آج کہا کہ اس پارٹی میں گاندھی خاندان کے باہر کا کوئی شخص صدر نہیں بن سکتا ہے۔
مسٹر روی شنکر پرساد نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس میں کوئی اندرونی جمہوریت نہیں ہے۔ اس پارٹی میں گاندھی خاندان کے باہر کا کوئی شخص صدر نہیں بن سکتا۔ جب جب اس خاندان سے باہر کا کوئی شخص صدر بنا ہے، تو اس خاندان کے لوگوں نے اور پارٹی میں ان کے بھکتوں نے انہیں برداشت نہیں کیا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ جب جب گاندھی خاندان کے باہر کا کوئی شخص پارٹی صدر بنا ہے اور خاص طور پر ایسا شخص جو گاندھی خاندان کے اشاروں پر نہ چلے، تو گاندھی خاندان کے لوگ اور کانگریس میں ان بھکت اسے برداشت نہیں کر پائے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کانگریس کے برعکس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مکمل طور جمہوری پارٹی ہے اور اس میں کوئی بھی قابل کارکن چوٹی تک پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کارکن کے طور پر ہی پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ موجودہ صدر امت شاہ بوتھ لیول کمیٹی کے چیئرمین سے آگے بڑھ کر ہی صدر بنے ہیں۔ ان کے علاوہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری بھی عام کارکن رہے۔