توتی کورین، 27فروری (یو این آئی)کانگریس کے لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی نے ہندستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ پر وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چین سے خوفزدہ ہیں اور کانگریس حکومت نے چین کا ہمیشہ بلاجھجھک سامنا کیا ہے۔
تملناڈو میں
چھ اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر جنوبی تملناڈو کے تین روزہ دورہ پر پہنچے مسٹر گاندھی نے کہاکہ مغربی لداخ میں کشیدگی سے پہلے چین نے 2017میں ڈوکلام میں مرکزی حکومت کے ارادے کو ٹٹولہ تھا۔
انہوں نے کہاکہ چین نے اب سرحد پر کئی اہم مقامات پر اپنا قبضہ کرلیا ہے۔