the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24دسمبر (یو این ائی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے اور یہ محض خیالی تصور رہ گیا ہے، حقیقت میں نہیں مسٹر گاندھی نے کانگریس کی جنرل سکریٹر پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کو نظربند کئے جانے سے متعلق نامہ نگاروں کے سوال پر کہاکہ جب وہ سب کسانوں کے مسائل لیکرراشٹرپتی بھون جارہے تھے تو انہیں حراست میں لینے اور ان سے بدسلوکی کرنے کا کیا مطلب ہے۔ آپ کس ملک کی جمہوریت کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ گرفتارکرنا، مارنا



پیٹنا، یہ سب ان کا طریقہ ہے۔ ہندستان میں جمہوریت صرف آپ کے تصور میں ہی ہوسکتی ہے لیکن اصل میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت صرف اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کام کرتی ہے۔ اس حکومت کو کسان، مزدور اور عام لوگوں کی نہیں بلکہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کی فکر ہے۔ زرعی شعبہ میں آج تک کسان اور مزدور نے سرمایہ کاری کی ہے۔ جو جوان سرحد ہیں ان کے والدین نے سرمایہ کاری ہے۔ محنت اور سرمایہ کاری یہ لوگ کرتے ہیں اور فائدہ صرف دو تین صنعت کاروں کو ملے یہی بی جے پی اور وزیراعظم مودی کا ہدف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.