اسلام آباد،13اکتوبر:-پاکستانی لیڈر اور سینیٹ کے چیئر مین میاں رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان میں نہ تو جمہوری اداروں کو آئین کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور نہ ہی قانون کی بالادستی قائم ہوپائی ہے۔
سما ٹیلی ویژن کے مطابق مشہور شاعر نثار ناسک کیلئے نیشنل پریس
کلب (این پی سی)میں منعقد تقریب ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام تانا شاہوں کے ذریعہ ہر 10برسوں کے بعد جمہوریت کو پٹری سے اتار دیا جاتاہے۔
انہوں نے کہا-’’پاکستان میں جمہوریت ہر 10 برسوں میں اس فلمی انٹرول کی طرح ہے جو دکھائے جانے کے دوران متاثر ہوتی رہتی ہے‘‘۔