the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
سری نگر، 21 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں منعقد ہوئے ڈی ڈی سی انتخابات کو ملک کی انتخابی تاریخ میں سنہرے لفظوں سے لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پولنگ کے دوران کسی بھی علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
موصوف ترجمان نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ شاہنواز حسین پارٹی کی طرف سے کشمیر میں الیکشن انچارج تھے اور انہوں نے یہاں کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا: ’جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز اختتام پذیر ڈی ڈی سی انتخابات کو ملک کی انتخابی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا پہلی بار ایسا دیکھا گیا کہ پولنگ کے دوران کسی بھی علاقے میں



ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا اور کسی نے کوئی شکایت نہیں کی ہم نے بھی کوئی شکایت نہیں کی‘۔
مسٹر حسین نے کہا کہ میں یہاں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر میں 70 برسوں کے بعد جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر میں پہلی بار اتنی بھاری تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے، چند ایک کے بغیر تمام پولنگ بوتھوں پر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوجاتا ہے کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے‘۔
موصوف نے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس کا انعقاد یہ اعلان کرنے کے لئے کیا گیا کہ اب کی بار بی جے پی اپنی موجودگی کا احساس دلائے گی۔
انہوں نے کہا: ’ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا انتظار ہے، ہم کسی کو شکست دیں گے یا نہ دیں گے لیکن میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں ہم کانگریس کو ضرور شکست دیں گے‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.