ملان،23اکتوبر(رائٹر)ایک طرف اسپین جہاں اپنے ایک حصہ کاٹولونیہ کو خود سے الگ ہونے سے بچانے کے بحران سے دوچار ہے تو دوسری جانب اٹلی کے دو مالدار صوبوں نے کل ریفرنڈم میں اور زیادہ خود مختاری کا مطالبہ کر کے یوروپ میں علاقائی دوریاں بڑھنے کے اشارے دیئے ہیں۔
اٹلی کے دو
صوبوں ’لونبارڈی‘ اور’ وینیٹو‘ میں ہونے والے استصواب رائے کے دوران 90فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے ’ہاں‘میں ووٹ کیادونوں صوبے ایک دور میں علیحدگی پسند ’لیگا نارڈپارٹی‘کی ہاتھوں میں تھے۔
دونوں علاقوں میں ووٹنگ رات نو بجے اپنے اختتام کو پہنچا،ووٹنگ میں کئی لاکھ لوگوں نے حصہ لیا