: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دربھنگہ، 22 اگست (یو این آئی) بہار کے ضلع دربھنگہ ضلع میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم اور عصمت دری کے بڑھتے ہوئے لرزہ خیز واقعات کے خلاف اسکولی طالبات نے جمعرات کو شہر کی سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا دینے
کا مطالبہ کیا مقامی ہولی کراس اسکول کی ایک ہزار سے زائد طالبات نے آج اسکول کی پرنسپل سسٹر جینسی میتھیو کی قیادت میں اسکول کے احاطے سے باہر نکل کر خواتین کو ہراساں کرنے اور ان کے اجتماعی تشخص کی پامالی کے واقعات کو روکنے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔