کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ جمعہ کو دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی صدر ملکارجن کھرگے، سی پی پی صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا لیڈر آف اپوزیشن اور ایم پی راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلائی گئی تھی۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانگریس لیڈروں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ آنجہانی سابق وزیر
اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات اور ان کی یادگار کے لیے ان کے قد کے مطابق مناسب جگہ دی جانی چاہیے۔ خاندان اس حوالے سے حکومت سے بات کر رہا ہے۔
کانگریس صدر کھرگے نے بھی مرکزی حکومت کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے۔ کھرگے نے پی ایم کو خط لکھا اور پی ایم اور وزیر داخلہ سے بھی بات کی اور آخری رسومات کے لیے مناسب جگہ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ اپنے خط میں کھرگے نے لکھا ہے کہ آخری رسومات اسی جگہ ادا کی جائیں جہاں ان کی یادگار بنائی جا سکے۔