حیدرآباد، 24/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ حکومت کی باوقاردلت بندھو اسکیم جس کے تحت ہر دلت خاندان کو ریاستی حکومت کی جانب سے بااختیار بنانے اور ان کے کاروبار کی شروعات کے لئے دس لاکھ روپئے دیئے جارہے ہیں، کے خطوط پر آدی واسی بندھو اسکیم کا اعلان کرنے
کامطالبہ کرتے ہوئے قبائلیوں نے احتجاج کیا۔
ضلع عادل آباد میں ہوئے اس احتجاج میں قبائلیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
ان احتجاجیوں نے عادل آباد کلکٹریٹ کے قریب راستہ روک دیااور کلکٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا۔