حیدرآباد20اکتوبر(یواین آئی)ملک میں پٹرول کی قیمت میں روزبروزاضافہ کے پیش نظرالکٹرک گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی ادارے تلنگانہ میں الکٹرک گاڑیوں کی تیاری کی انڈسٹریز کے قیام کا ارادہ رکھتے
ہیں۔
اس کے لئے ای وی کلسٹر کے قیام کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ضلع رنگاریڈی کے شاہ آباد منڈل کے سیتارام پورمیں ایک ہزار ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
حکومت الکٹرک گاڑیوں کی انڈسٹریزکی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔